Loading
لاہور کے علاقے مزنگ میں موٹرسائیکل سوار شہری نے اسکوٹی پر سوار لڑکی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور لڑکی پر تشدد کے واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج منظر پر آگئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار شہری نے اسکوٹی سوار لڑکی کو اور ٹیک کر کے روکا اور موٹرسائیکل سے اترتے ہے لڑکی پر تشدد شروع کیا اور پھر دبوچ کر زمین پر پٹخ دیا۔
موقع پر موجود عوام نے لڑکی کی جان بچائی اور لوگ وہاں جمع ہوگئے اورمزید تشدد سے بچایا۔
پولیس کے مطابق لڑکی پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف تھانہ مزنگ میں درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم نے لڑکی کو بالوں سے کھینچا، گالم گلوچ کی اور ہراساں کیا اور ملزم نے خاتون کا بیگ چھین کر زمین پر مارا جس سے 85ہزار مالیت کا لیپ ٹاپ بھی ٹوٹ گیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ تشدد سے لڑکی کی ناک کی ہڈی اور چہرے پر زخم آئے۔
واقعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ موقع پر موجود لوگوں نے موٹرسائیکل تحویل میں لے کر پولیس کے حوالے کر دی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل