Loading
ڈیفنس فیز 4 مین بلیوارڈ پر گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے سے افسوسناک حادثے میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے میں دو نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔
جاں بحق نوجوانوں کی شناخت عبدالحنان، مصطفیٰ اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔ گاڑی میں چار افراد سوار تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتار گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے بعد گاڑی مرکزی سڑک کی ریلنگ سے ٹکرا گئی۔
سی ٹی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل