Friday, October 23, 2026
 

لوئس ہیملٹن کا فلسطین کے حق میں ایک بار پھر دوٹوک مؤقف، آزادی اور امن کا مطالبہ

 



فارمولا ون کے سات مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے والے برطانوی ڈرائیور لوئس ہیملٹن نے ایک بار پھر فلسطین کے حق میں دوٹوک مؤقف پیش کردیا۔ امریکی گراں پری سے قبل گفتگو کرتے ہوئے ہیملٹن نے فلسطینی عوام کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے دنیا کے مختلف خطوں میں جاری تنازعات کے خاتمے اور امن کی امید ظاہر کی ہے۔ ہیملٹن نے کہا کہ کانگو، سوڈان، شام اور فلسطین کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ایک دن دنیا میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ 41 سالہ ہیملٹن اس سے قبل بھی غزہ میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ Lewis Hamilton ends his interview with a powerful message: “Free Congo, free Sudan, free Syria, free Palestine.” pic.twitter.com/D5vCBI38UD — Leyla Hamed (@leylahamed) October 22, 2026 ستمبر 2025 میں انہوں نے فلسطینی عوام کی مشکلات کے پیش نظر لوگوں پر زور دیا تھا کہ وہ خاموش نہ رہیں۔ انہوں نے فلسطینی ہلال احمر، ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز اور سیو دی چلڈرن برطانیہ سمیت متاثرین کی مدد کرنے والی تنظیموں کو عطیات دینے کا بھی بتایا تھا۔ مئی 2024 میں بھی انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی بچوں کی مشکلات اجاگر کی تھیں۔ ہیملٹن کا کہنا ہے کہ وہ کھیلوں میں اپنی عالمی شہرت کو انسانی حقوق اور اہم عالمی مسائل کی جانب توجہ دلانے کے لیے استعمال کرتے رہیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل