Loading
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر مشعال یوسفزائی نے پارٹی گروپس چھوڑ دیے، پچھلے چند دنوں سے مشعال یوسفزائی کی جانب سے پارٹی قیادت پر تنقید بھی کی جا رہی تھی۔
ذرائع نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی جانب سے مشعال یوسفزائی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔
اس حوالے سے مشعال یوسفزائی نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ میں نے پارٹی گروپس خود چھوڑے ہیں، لانگ مارچ کی ناکامی پر فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی بھی نہیں بنا رہے، بانی چئیرمین کی بہنیں جیل میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بشری بی بی بھی جیل میں ہیں، ان کی رہائی کے لئے کوئی لائحہ عمل نہیں بنایا جا رہا، بانی چئیرمین سے ملاقات نہیں ہو پا رہی، پارٹی قیادت کو چاہئے کہ جلد ہی کوئی لائحہ عمل بنائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل