Loading
لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں مبینہ طور پر بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سامیہ مبارک اور ان کی دوست کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن ٹک ٹاکر سامیہ مبارک کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ سامیہ مبارک بغیر نمبر پلیٹ اوڈی کار چلا رہی تھیں، پولیس نے ملزمہ کو ناکے پر روکا مگر ملزمہ گاڑی لے کر فرار ہو گئیں۔
مزید بتایا گیا کہ ملزمہ فرار ہوتے وقت گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نے تعاقب کرکے ملزمہ اوران کی دوست کو حراست میں لے لیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل