Friday, October 23, 2026
 

ریپ کیس ملزم کے خاندان کی متاثرہ لڑکی کو دو کروڑ تک کی پیشکش کا انکشاف ہوا ہے، مریم نواز

 



پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریپ کیسز میں متاثرہ خواتین کو تحفظ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ ایک ریپ کیس میں ملزم کے امیر خاندان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو الزامات واپس لینے کے لیے ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے کی پیش کش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حالیہ ریپ کیس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کے امیر خاندان نے متاثرہ لڑکی کو اس کے الزامات واپس لینے کے لیے ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے کی پیش کش کی گئی، حالانکہ سیکشن 164 کے تحت پہلے ہی ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الزام بھی لگایا گیا کہ جس نے ملزم کو ضمانت دی تھی انہیں بھی رشوت دی گئی تھی۔ مریم نواز نے کہا کہ اگر یہ الزمات درست ہیں تو انصاف کے نظام کی ساکھ پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں اور ریپ کیسز میں متاثرہ خواتین پر مالی دباؤ اور طاقت کے ناجائز استعمال سے تحفظ ملنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس طرح کے مقدمات پر مسلسل کڑی نظر رکھوں گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی ریپ کا ملزم یا مجرم صرف اس وجہ سے قانون کی گرفت سے نہ بچ سکے کہ اس کے پاس پیسہ، اثر و رسوخ یا تعلقات ہیں، انصاف کبھی بھی قابل فروخت نہیں ہونا چاہیے اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔ In a recent rape case, it was revealed that the accused’s wealthy family allegedly offered 1.5–2 crore to the victim in exchange for withdrawing her allegations, despite her statement already having been recorded under Section 164. It was further alleged that the judge who… — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 23, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل