Loading
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ہم چاہیں تو ایران پر قبضہ کرسکتےہیں لیکن اس معاملے میں وہ سب کچھ مل رہا ہے جو ہم چاہتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایک تباہ شدہ ملک ہے، ایران اب کچھ نہیں کر سکتا، اگر ہم چاہیں تو ایران پر قبضہ کر سکتے ہیں اور ہمیں وہ سب کچھ مل رہا ہے جو ہم چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے میں ہمیں وہ سب کچھ مل رہا ہے جو ہم چاہتے ہیں، ایران کے خلاف کارروائی کے معاملے میں امریکا اپنے تمام مطلوبہ اہداف حاصل کر رہا ہے اور امریکا چاہے تو ایران کے تیل سمیت پورے ملک پر قبضہ کرسکتا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے اختیار میں ہے، ایران کو موجودہ حالت کی طرح مکمل مفلوج رکھیں گے اور ایران کو مکمل مفلوج رکھنے کی پالیسی جاری رکھیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل