Saturday, October 24, 2026
 

میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

 



میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ طور پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دیدی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی عرفان بلوچ کریں گے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی میں افسران کی نامزدگی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو، پاکستان رینجرز سندھ اور این سی سی آئی اے کے سینئر نمائندے شامل ہوں گے۔ اداروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ گریڈ 18 یا اس سے اوپر کے افسر کو جے آئی ٹی کا رکن نامزد کریں۔ واضح رہے کہ میر رضا علی قتل کیس کا مقدمہ کراچی کے تھانہ فیروز آباد میں درج ہے۔ میر رضا علی قتل کیس کے معاملے پر جسٹس عمر سیال پر مشتمل یک رکنی انکوائری کمیشن نے رپورٹ پیش کی تھی اور محکمہ داخلہ سندھ نے اسی انکوائری کمیشن کی سفارش پر جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل