Loading
بھارت کے معروف تامل پلے بیک گلوکار کرشناراج راماسامی 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال پر تامل فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ وجے نے بھی گلوکار کی موت کو افسوسناک قرار دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشناراج کو طبعیت خراب ہونے چنئی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ چل بسے۔ ان کی وفات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب تامل فلمی موسیقی کی دنیا کو حالیہ دنوں میں دیگر شخصیات کی موت کا صدمہ بھی برداشت کرنا پڑا۔ معروف موسیقار دیوا 17 اکتوبر جبکہ ان کے بھتیجے اور اداکار کارتھک سبیش 20 اکتوبر کو انتقال کرگئے تھے۔
گلوکارہ انورادھا سری رام نے چنئی میں کرشناراج کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ اداکار سرتھ کمار نے بھی گلوکار کے ساتھ گزرے وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کرشناراج نے اپنے کیریئر میں 300 سے زیادہ گیت ریکارڈ کرائے۔
کرشناراج نے موسیقی کے شعبے میں آنے سے پہلے ویور کے طور پر کام کیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی اور مختلف ساز بجانا بھی سیکھے۔ فلمی دنیا میں موقع حاصل کرنے کی کوشش کے دوران وہ مختلف میوزیکل گروپس کے ساتھ گاتے رہے۔
انہیں 1990 کی دہائی میں نمایاں کامیابی ملی، جس کے بعد موسیقار دیوا کے ساتھ ان کی جوڑی نے 2000 کی دہائی تک متعدد مقبول گیت پیش کیے۔ تامل فلمی موسیقی میں ان کی خدمات کے باعث انہیں مداحوں کی جانب سے یاد کیا جارہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل