Saturday, October 24, 2026
 

بیوی پر تشدد اور زیور بیچنے کے مقدمے میں اسسٹنٹ کمشنر سندھ ریونیو بورڈ کو جیل بھیج دیا گیا

 



جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے بیوی پر تشدد کرنے اور بھاری مالیت کا زیور بیچنے کے مقدمے میں اسسٹنٹ کمشنر سندھ ریونیو بورڈ ملزم ظفر احمد کلوڑ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو بیوی پر تشدد کرنے اور بھاری مالیت کا زیور بیچنے کے مقدمے میں ریمانڈ ختم ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر سندھ ریونیو بورڈ ملزم ظفر احمد کلوڑ کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزم سے تفتیش مکمل نہیں  ہوئی۔ عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل دیا۔ پولیس کے مطابق مدعیہ نے بیان میں کہا تھا کہ میرے شوہر نے میکے جانے سے منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے بعد 2 سالہ بیٹی اور زیور اٹھا کرلے گیا۔ ملزم کیخلاف نبی بخش تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل