Sunday, October 25, 2026
 

ایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان

 



عمان سے مائع پیٹرولیم گیس(  ایل پی جی  ) لے کر آنے والے 2 بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے، جس کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پہنچنے والے دونوں بحری جہاز مجموعی طور پر 7 ہزار 603 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچے۔ ایس ایس جی سی کے ٹرمینل پر پریانیس نامی جہاز نے 4 ہزار 250 میٹرک ٹن جبکہ اینگرو ٹرمینل پر الیسا ون نامی جہاز نے 3 ہزار 83 میٹرک ٹن ایل پی جی آف لوڈ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سے ایران کے سرحدی راستے سے بھی ایل پی جی کی رکی ہوئی ترسیل شروع ہونے کا امکان ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سپلائی میں بہتری آنے سے کل سے قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل