Sunday, October 25, 2026
 

سرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز؛ ملک میں طبی ایمرجنسی کا مطالبہ

 



سرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کے باعث ملک میں طبی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا۔ ایچ آئی سی سے متاثرہ بچوں کے وکیل طارق منصور نے وفاقی حکومت کو خط ارسال کرتے ہوئے سرکاری اسپتالوں میں بچوں میں ایچ آئی وی کے مبینہ پھیلاؤ کے معاملے پر وفاقی سطح پر تحقیقاتی کمیشن بنانے اور طبی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ طارق منصور نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ ولیکا اسپتال سمیت سرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جائے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت تحقیقات شروع کی جائیں اور وفاقی تحقیقاتی اداروں کو اس عمل میں شامل کیا جائے۔ طارق منصور نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے، آئی بی، نیب، ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کو تحقیقات کا حصہ بنایا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ڈریپ اور قومی ادارہ صحت سمیت متعلقہ وفاقی اداروں کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے اور ساتھ ساتھ اسپتالوں میں بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کے واقعات کی جامع تحقیقات کی جائیں۔ متاثرہ بچوں کے وکیل نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ اسپتالوں کے طبی، انتظامی اور مالی ریکارڈ کو محفوظ بنایا جائے اور ان کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔ طارق منصور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل