Sunday, October 25, 2026
 

مریدکے: 9 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

 



پنجاب کے ضلع مرید کے چک سنتا میں 9 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کرنے والا  ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ بدفعلی کے واقعے پر تھانہ صدر مرید کے پولیس نے ملزم جہانگیر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر بچے کو بہلا پھسلا کر کھیتوں میں لے جا کر بدفعلی کی۔  ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔ ڈی پی او بلال ظفر شیخ کا کہنا ہے کہ بچوں کے خلاف جنسی جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈی پی او بلال ظفر شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل