Loading
مظفرآباد میں مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرآباد کے نواحی علاقے شکر پٹیاں میں مسافر جیپ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے حادثے میں 6 افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھاس سے لدی جیپ پر 2 بچوں سمیت 7 افراد سوار تھے۔ دشوار گزار راستے پر ڈرائیور جیپ پر قابو نہیں رکھ سکا، جس کے باعث گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔
حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں ریسکیو حکام نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل