Loading
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق کے ساتھ ہم آہنگی خیبر پختونخوا کے لیے خوش آئند ہے اور صوبے کی خوش قسمتی ہے کہ ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر آ گئے ہیں۔ وفاق کے تعاون کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا، صوبے کو درپیش مسائل کا حل وفاق کے ساتھ مل کر ہی ممکن ہے۔
صوابی میں اجتماع میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق اور دیگر صوبوں کے ساتھ خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کا فروغ ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھ ماہ کا عرصہ بہت ہوتا ہے، سب کو مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنی ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
گورنر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز اور قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔ قانون کا اطلاق سب سے پہلے خود پر لاگو کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کو تنقید برائے اصلاح کا مکمل حق حاصل ہے، مثبت تنقید سے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلاب لانا ہوگا، جبکہ اداروں میں حقیقی بہتری اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات ناگزیر ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل