Loading
نجی اسکول کی چھت گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے واقعے میں دو ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے ضمانت کروا لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر کالونی اسکول سانحے سے متعلق کیس میں گرفتاری کے ڈر سے 2 ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی، جبکہ واقعے کی ایف آئی آر میں نامزد اسکول مالک پہلے ہی گرفتار ہے۔
تفتیشی ٹیم کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر میں ملوث ٹھیکیدار بھی تاحال روپوش ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
یاد رہے کہ دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے واقعے میں اساتذہ سمیت 35 بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔
تفتیشی ٹیم کے مطابق عمارت سے متعلق جامع سرکاری رپورٹ بھی متعلقہ محکمے کو ارسال کردی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل