Monday, October 26, 2026
 

میر رضا کیس کی جے آئی ٹی کیلیے این سی سی آئی اے نے رکن نامزد کردیا

 



سندھ حکومت کی جانب سے میر رضا کیس کیلیے تشکیل دی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی کیلیے) این سی سی آئی اے نے اپنا رکن نامزد کردیا۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاداکبر میررضا کیس میں جے آئی ٹی کے رکن اور نیشل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسر کی حثیت سے شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے جے آئی ٹی میں شمولیت کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو خط ارسال کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے میر رضا علی خان کیس کی تحقیقات میں ڈیجیٹل شواہد کی جانچ، تجزیے اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا کہ میر رضا علی خان کیس میں موبائل فون اور سوشل میڈیا ریکارڈ کی جانچ کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اس کے علاوہ کرپٹو کرنسی سے متعلق ریکارڈ کو بھی تفصیلی طور پر دیکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق میر رضا علی خان کیس کی تحقیقات میں این سی سی آئی اے تکنیکی معاونت کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل