Loading
لوک سہائتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا چار روزہ میلہ رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ ختم ہو گیا، اولمپک مشعل بجھا دی گئی۔
یوتھ اسپورٹس کلب، گلستان جوہر میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق صوبائی نگراں وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ تھے،اس موقعہ پر چیمپئن شپ کی فاتح،رنر اپ اور تیسری پوزیشن کی حامل بوائز اور گرلز ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے گئے۔
محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے صوبےکے لیے گولڈ میڈل جیتنے والی ایتھلیٹ ماہ نور فاطمہ کے لیے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیاجبکہ نیا قومی ریکارڈ بنانے والی واپڈا کی خاتون ایتھلیٹ ماریہ بی بی کو 50ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔
تقریب میں لوک سہائتا کے چیئرمین ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ،ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئر مین جنرل (ر) اکرم ساہی،صوبائی سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر اور دیگر موجود تھے، آخر میں میوزیکل کنسرٹ اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل