Loading
وفاقی آئینی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق کے خلاف وفاق کی درخواست خارج کرتے ہوئے اسے ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے اٹک سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق کا نام کیس سے نکالنے اور بیرون ملک جانے کا حکم برقرار رکھا ہے۔
وفاق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سیکریٹری داخلہ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت آج جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
عدالت نے 9 مئی 2023ء جی ایچ کیو حملہ کیس میں نام ای سی ایل، پی سی ایل اور پی این آئی سی ایل سے نکالنے کا ہائی کورٹ کا حکم برقرار رکھا۔
جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ وفاق کو فیصلے سے کیا شکایت ہے؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ امپیکس کیس کے فیصلے کے مطابق درخواست منظور کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایک ہی کیس میں بار بار نام ڈالے جا رہے ہیں جس سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے منع کیا ہے، کیا مدعا علیہ کا نام دوبارہ ای سی ایل پر ڈالنا ہے؟ کل ڈال دیجیے گا، عدالت نے اس کیس میں نام ڈالنے سے منع کیا ہے، کسی دوسرے کیس میں نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل