Monday, October 26, 2026
 

25 اور 40 ہزار کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی قوت گویائی اور بصارت سے محروم بچے کرتے ہیں، اسٹیٹ بینک

 



ٹیکنالوجی کے دور میں اسٹیٹ بینک نے انعامی پرائز بانڈ کی  قرعہ اندازی کا انوکھا طریقہ ایوان میں پیش کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اسٹیٹ بینک نے بریفنگ میں بتایا کہ 25 سے 40ہزار کے پرائز بانڈ کی شفاف قرعہ اندازی کا طریقہ کار ایوان میں پیش کیا۔  اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 25اور 40 ہزار انعامی بانڈرز کی تمام قرعہ اندازی شفافیت کیلیے گونگے اور بہرے بچوں کے ذریعے ہوتی ہے جس پر عوام کو اعتماد حاصل ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم کامیاب نمبروں کا اعلان نمائش اور اندراج خصوصی بچے کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انعامی بانڈرز کی قرعہ اندازی کی نگرانی 7 رکنی کمیٹی کرتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل