Loading
چین کے ایک کاروباری شخص نے اپنی موڈیفائیڈ موٹر سائیکل سے پانی کی سطح پر 40 کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طے کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ZXMOTO کے بانی ژانگ شوئے نے اتوار کے روز چین کے صوبے ہونان کے شہر مایانگ میں دریائے چن کی سطح پر اپنی تبدیل شدہ MX450 موٹر سائیکل چلائی اور تقریباً 40.7 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
اس منفرد کرتب کے نتیجے میں انہیں کھلے پانی پر موڈیفائیڈ موٹر سائیکل کے ذریعے سب سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ مل گیا۔
موٹر سائیکل میں کی جانے والی تبدیلیوں میں ایک خاص قسم کی ایمفیبیئس اسکی نصب کرنا بھی شامل تھا، جس کی مدد سے گاڑی کو زمین اور پانی دونوں پر چلایا جاسکتا ہے۔
پانی پر آگے بڑھنے کے لیے موٹر سائیکل کے پچھلے ٹائر کو اس انداز میں استعمال کیا گیا کہ وہ پانی کو پیچھے کی جانب دھکیلتا رہا، جس سے موٹر سائیکل کو آگے بڑھنے کی قوت حاصل ہوئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل