Loading
یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر خیبر پختونخوا کے عوام نے مقبوضہ وادی کے مظلوم بہن بھائیوں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔
اس موقع پر صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی اور شہریوں کی جانب سے احتجاجی ریلیوں اور مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ لنڈی کوتل، مہمند، پشاور ورسک، باجوڑ اور چارسدہ سمیت مختلف علاقوں میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے واک اور ریلیاں منعقد کی گئیں۔
لنڈی کوتل میں اسسٹنٹ کمشنر کی زیرنگرانی تقریب اور یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں انتظامیہ اور مقامی مشران نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نعرے بھی لگائے گئے۔
ضلع مہمند میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یومِ سیاہ کشمیر کی مناسبت سے بینرز آویزاں کیے گئے۔ باجوڑ اور چارسدہ میں بھی اس موقع پر ریلیاں نکالی گئیں، جن میں شہریوں، تاجروں اور سیاسی و سماجی نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل