Wednesday, October 28, 2026
 

کلام پر رقص کرنے پر تنقید، عفت عمر نے خاموشی توڑ دی

 



پاکستان کی معروف اداکارہ عفت عمر نے لاہور میں منعقدہ لام فیشن ویک کے دوران کلام پر رقص کرنے کے باعث ہونے والی تنقید پر وضاحت پیش کر دی۔ حال ہی میں فیشن شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں عفت عمر کو معروف ڈیزائنر نیلوفر شاہد کے ہمراہ اسٹیج پر رقص کرتے اور بھرپور تاثرات کا اظہار کرتے دیکھا گیا تھا۔ شو میں چلنے والے کلام پر رقص کرنے کے باعث اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔         View this post on Instagram                       اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ ابتدا میں انہیں اندازہ نہیں تھا کہ پس منظر میں کون سا کلام چل رہا ہے۔ اداکارہ کے مطابق جیسے ہی انہوں نے کلام کے بولوں پر توجہ دی، فوراً رقص کرنا بند کر دیا۔ عفت عمر نے مزید کہا کہ اگر انہیں پہلے سے معلوم ہوتا کہ یہ کلام ہے تو وہ کبھی اس پر رقص نہ کرتیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل