Wednesday, October 28, 2026
 

الیکشن کمیشن نے خیبر پختوانخواہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا

 



الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختوانخواہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان راجہ نے فیصلہ پڑھ کرسنایا۔  الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کاحکم دے دیا،  متعلقہ ونگ و انتخابی شیڈول پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ جن اضلاع میں حلقہ بندیاں ہوئیں،وہاں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، بارہ قبائلی اضلاع میں حدبندی اور بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے، جن اضلاع میں حدبندی نہیں ہوئی وہاں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل