Wednesday, October 28, 2026
 

روہڑی انٹر چینج کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں دھماکا، دو افراد جاں بحق

 



روہڑی انٹر چینج کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر حادثے کے مقام پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں پہنچیں، زخمیوں اور لاشوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی اور سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق 2 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ زخمیوں میں کوٹ سبزل کے فدا حسین، رحیم یار خان سے عمر حیات، فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے محمد شاہد اور کامران علی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینکر پنجاب سے آرہا تھا کہ روہڑی انٹر چینج کراس کرنے کے بعد دھماکا ہوگیا، دھماکا آبادی والے علاقے سے دور پیش آیا جس کی وجہ سے نقصان کم ہوا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل