Wednesday, October 28, 2026
 

راولپنڈی سمیت ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

 



راولپنڈی سمیت ملک بھر میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث ایل پی جی کی طلب میں اضافہ ہوگیا، جبکہ قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے ہوٹل مالکان اور چھوٹے کاروباری طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔ ہوٹل مالکان کے مطابق 18 ہزار روپے میں ملنے والا گیس سلنڈر اب 25 سے 26 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت بھی 400 روپے سے بڑھ کر 600 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈرز اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے کاروباری اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث ہوٹلوں کا کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے اور روزمرہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ متاثرہ کاروباری افراد کے مطابق گیس کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پہلے ہی مہنگائی سے پریشان چھوٹے کاروباری طبقے پر مزید مالی بوجھ ڈال دیا ہے، جبکہ عوام بھی اس اضافے سے متاثر ہورہے ہیں۔ ہوٹل مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور قیمتوں پر نظرثانی کرکے انہیں مناسب سطح پر لانے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ چھوٹے کاروبار کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل