Loading
پاکستانی اداکار فیصل قریشی اور حریم فاروق نے اپنی نئی پنجابی فلم ’مینگو جٹ‘ کے خلاف مبینہ طور پر پیسے دے کر منفی مہم چلانے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔
فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں سوال اٹھایا کہ فلم دیکھے بغیر ہی اس پر منفی تبصرے کیوں شروع کر دیے جاتے ہیں؟
View this post on Instagram
اداکار کا کہنا تھا کہ سنجیدہ ناقدین فلم دیکھنے کے بعد رائے دیتے ہیں، لیکن پیسے لے کر چلائی جانے والی مہم میں اگلے ہی دن منفی تبصروں کی بھرمار ہو جاتی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی سرگرمیاں پہلے سے مشکلات کا شکار پاکستانی فلم انڈسٹری کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
دوسری جانب فلم کی پروڈیوسر اور اداکارہ حریم فاروق نے سوشل میڈیا پر کچھ اسکرین شاٹس شیئر کیے، جن سے منفی پوسٹس کے معاوضے پر شائع ہونے کا شبہ ظاہر ہوتا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ فلم کے خلاف منظم پیڈ مہم کے الزامات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل