Loading
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی میں توسیع کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست شاہ ریز اور سکینہ نیازی نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں ہوم سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 30 روزہ نظربندی مکمل ہونے کے بعد سات اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر نے توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کیا، سات اکتوبر کو نظر بندی کا نوٹی فکیشن غیر قانونی طور پر جاری کیا گیا، تین بہنوں کی درخواست گزار کی فیملی اور وکیل سے ملاقات بھی نہیں کروائی گی۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سات اکتوبر کے نظر بندی کے نوٹی فکیشن کو غیر قانونی قرار دینے کا حکم دے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل