Loading
مشرقِ وسطیٰ میں رواں برس فروری سے جاری جنگ کے دوران 22 بھارتی شہری ہلاک ہوچکے ہیں جن میں آبنائے ہرمز میں نشانہ بنائے گئے بحری جہازوں کے 14 ارکان بھی شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کی تصدیق ترجمان وزارتِ خارجہ رندھیر جیسوال کی جانب سے جاری بیان میں کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتِ حال پر بھارت کو شدید تشویش ہے۔
ان کے بقول بھارتی حکام خطے میں اپنے شہریوں اور سمندری کارکنوں کے تحفظ کے لیے سفارتی مشنز اور مقامی بھارتی برادریوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ یمن کے حوثیوں کے حملوں میں سعودی عرب کے اندر بھی تین بھارتی شہری ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 5 سے زائد زخمی بھی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں اس کے سفارتی مشنز صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ خلیجی خطے اور خطرناک سمندری راستوں میں کام کرنے والے بھارتی کارکنوں اور جہاز رانوں کی حفاظت اور فلاح یقینی بنائی جاسکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل