Loading
قومی شاہراہ پر رینالہ خورد کے قریب پیٹرول اور ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، جس کے بعد موٹروے پولیس نے جائے حادثہ کو محفوظ بنا کر ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات شروع کر دیے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹینکر میں تقریباً 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل موجود تھا جبکہ تیل سڑک پر بہنے کے باعث ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس، ریسکیو اداروں اور مقامی پولیس کے اہلکار جائے حادثہ پر موجود ہیں اور امدادی و حفاظتی کارروائیاں جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل