Wednesday, October 28, 2026
 

کراچی؛ جعلی پولیس اہلکار گرفتار، اسحلہ و دیگر سامان برآمد

 



کراچی کے علاقے سائٹ میں پولیس نے دوران گشت پولیس کی وردی میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے اسلحہ و دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شیخ اسحاق کے نام سے ہوئی ہے، جس سے سائٹ ایریا لیبر اسکوائر کے قریب پولیس کی وردی پہن کر موٹر سائیکل گشت کرتے ہوئے روک کر معلومات حاصل کی گئی تو وہ جعلی پولیس اہلکار نکلا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ، 125 موٹر سائیکل، پولیس یونیفارم، ہتھکڑی اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ کرلیا جس سے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل