Loading
سہ ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ کے لیے سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ انگلش ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔
جیمی اوورٹن کی جگہ سونی بیکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
انگلینڈ سیریز میں پہلی فتح کا متلاشی ہے جبکہ یہ میچ محض ایک رسمی کارروائی کے طور پر کھیلا جائے گا کیونکہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی فائنل میں رسائی حاصل کرچکے ہیں۔
سری لنکا نے اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف 430 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا جو ون ڈے کی تاریخ کا کامیابی سے حاصل کیا جانے والا دوسرا بڑا ہدف ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل