Thursday, October 29, 2026
 

52 سالہ فیصل قریشی کی فٹ باڈی دیکھ کر نوجوان بھی حیران، تصویر دیکھیں

 



پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے 52 سال کی عمر میں اپنی شاندار فٹنس اور مضبوط مسلز بنانے کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔ حال ہی میں اداکار نے انسٹاگرام پر جم میں ورزش کے دوران اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے مسلز دکھاتے نظر آئے۔ فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ گزشتہ 6 سال سے ورزش کر رہے ہیں، تاہم صرف 2 سال قبل انہیں صحت مند غذا اور مناسب غذائیت کی اصل اہمیت سمجھ آئی۔         View this post on Instagram                       اداکار کے مطابق اچھی فٹنس کے لیے صرف سخت ورزش کافی نہیں بلکہ کیا کھانا ہے، کتنا کھانا ہے اور جسم کو کتنے آرام اور وٹامنز کی ضرورت ہے، یہ جاننا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ نتائج حاصل کرنے میں وقت ضرور لگتا ہے، لیکن مستقل مزاجی اور نظم و ضبط سے کامیابی ممکن ہے۔ دوسری جانب ان کی اہلیہ ثنا فیصل نے تصویر پر محبت بھرے انداز میں انہیں ’مائی فارایور ہاٹی‘ قرار دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل