Thursday, October 29, 2026
 

کمار سنگاکارا کا ڈبلن ایئرپورٹ پر آئرش ایئرلائن کی جانب سے امتیازی سلوک کا الزام

 



سری لنکا کے سابق کپتان اور معروف وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا نے ڈبلن ایئرپورٹ پر آئرش ایئرلائن ریان ایئر کے عملے کے مبینہ نامناسب اور امتیازی رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ 48 سالہ سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہیں اہل خانہ کے ہمراہ سفر کے دوران ایئرلائن کے گیٹ عملے کے رویے سے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ سنگاکارا کے مطابق عملے کے بات کرنے کا انداز، طریقہ کار میں بے ضابطگیاں اور دھمکی آمیز رویہ کسی بھی مسافر کے لیے ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے اسے ڈبلن میں اپنا پہلا ناخوشگوار تجربہ قرار دیا تاہم واقعے کی مکمل تفصیلات بیان نہیں کیں۔ Has anyone experienced discriminatory gate personnel @Ryanair in Dublin ? I with my family just did and it was shocking. The tone of address and the mishandling of procedure and threatening behavior. Unacceptable for any passenger. First bad experience in Dublin — Kumar Sangakkara (@KumarSanga2) October 28, 2026 ان کی پوسٹ پر سری لنکن شہری سنجیوا ویراوارنا نے بھی ردعمل دیتے ہوئے بیرون ملک امتیازی سلوک کے اپنے مبینہ تجربات شیئر کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک میں طویل عرصے تک رہنے اور سفر کرنے کے دوران انہیں ایسے رویوں کا سامنا رہا ہے۔ اس پر سنگاکارا نے جواب دیا کہ اس طرح کے واقعات کا ذاتی طور پر سامنا کرنا واقعی پریشان کن ہوتا ہے۔ It is quite jarring when you experience it @sanjiva — Kumar Sangakkara (@KumarSanga2) October 28, 2026 واضح رہے کہ سنگاکارا نے سری لنکا کی جانب سے 134 ٹیسٹ، 404 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ واقعے پر تاحال ریان ایئر کا باضابطہ ردعمل سامنے آنے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل