Loading
آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ گردن کی انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
تاہم کرکٹ آسٹریلیا کو امید ہے کہ وہ دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز تک مکمل فٹ ہوجائیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسمتھ کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز گکیبرہا میں گردن میں درد محسوس ہوا تھا۔
بعد ازاں ایم آر آئی اسکین میں گردن کے مہرے کے جوڑ میں انجری کی تصدیق ہوئی۔ محدود نقل و حرکت کے باعث وہ نیولینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔
اسمتھ نے پہلے ٹیسٹ میں بھی تکلیف محسوس کی تھی جبکہ انجری کے باعث دوسری اننگز میں انہیں ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا۔
ابتدائی طور پر کوچ اینڈریو میکڈونلڈ اور کپتان پیٹ کمنز کو ان کی دستیابی کی امید تھی لیکن پریکٹس کے دوران تکلیف برقرار رہنے پر انہوں نے میچ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسمتھ علاج اور بحالی کا عمل جاری رکھیں گے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز 9 دسمبر کو پرتھ میں ہوگا جس سے قبل ان کی فٹنس بحال ہونے کی توقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل