Loading
آزاد جموں و کشمیر میں فسادی جتھے کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے شواہد ایک بار پھر منظرعام پر آگئے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں عوام کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد فسادی جتھہ مسلح کارروائیوں پر اتر چکا ہے، فسادی جتھے کے مسلح کارندوں نے ڈسٹرکٹ اسپتال راولاکوٹ اور ملحقہ سول آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
ضلعی پولیس راولاکوٹ کی پریس ریلیز کے مطابق 28 اکتوبر کی شام فسادی جتھے (کالعدم ایکشن کمیٹی) کے مسلح شرپسندوں نے ڈسٹرکٹ اسپتال راولاکوٹ اور سول آبادی پر شدید فائرنگ کی۔
فسادی جتھے کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار مخدوم اسحاق اور ایک شہری زخمی ہوا، جنہیں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔
شرپسند عناصر کی جانب سے سرکاری اسپتال کو شدید نقصان پہنچایا گیا اور ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فسادی جتھے کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل