Thursday, October 29, 2026
 

کراچی: منشیات کیس میں انمول عرف پنکی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

 



صوبائی کنٹرول آف نارکوٹکس عدالت نمبر 2 کراچی نے ملزمہ انمول عرف پنکی وہ دیگر کیخلاف منشیات کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ صوبائی کنٹرول آف نارکوٹکس کورٹ 2 کراچی کے روبرو ملزمہ انمول عرف پنکی وہ دیگر کیخلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو پیش کیا۔ ملزم کامران عدالت میں پیش ہواز معزز جج نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے ملزمان کے انکار پر آئندہ سماعت گواہوں کو طلب کرلیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو گواہان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ ملزم کامران ضمانت پر ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف درخشان تھانے میں مقدمہ نمبر 212/2025درج کیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل