Loading
اگر آپ کو کتوں کو سیر کروانے کے بدلے ہزاروں روپے کمانے کا موقع ملے تو کیسا رہے گا؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کتے اصلی نہیں بلکہ روبوٹ ہیں۔
امریکی شہر سان فرانسسکو کی ٹیکنالوجی کمپنی ’ڈائمینشنل‘ نے روبوٹک کتوں کو سیر کروانے کے لیے ملازمین کی تلاش شروع کر دی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق منتخب افراد کو روزانہ 4 سے 6 گھنٹے روبوٹ کتوں کو عوامی مقامات پر گھمانا ہو گا جس کے بدلے 20 ڈالر یعنی تقریباً ساڑھے 5 ہزار پاکستانی روپے فی گھنٹہ معاوضہ دیا جائے گا۔
تاہم ملازمت کی ایک دلچسپ شرط بھی ہے: امیدوار کو تقریباً 15 کلوگرام وزن اٹھانے کے قابل ہونا چاہیے تاکہ روبوٹ خراب ہونے پر اسے واپس دفتر پہنچایا جا سکے۔
کمپنی کے بانی کے مطابق مصنوعی ذہانت ابھی روبوٹس کو مکمل طور پر سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، اس لیے ڈیٹا جمع کرنے کے لیے انسانوں کی مدد لی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل