Friday, October 30, 2026
 

سندھ ہائیکورٹ کا وکلا اور عدالتی عملے کو نجی گاڑیوں سے غیر قانونی علامات ہٹانے کا حکم

 



چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ظفر احمد راجپوت کی ہدایت پر نجی گاڑیوں سے غیر قانونی علامات ہٹانے کے حوالے سے سرکلر جاری کردیا گیا۔ سرکلر میں وکلا اور عدالتی عملے کو اپنی نجی گاڑیوں سے سبز نمبر پلیٹس، سرکاری مونوگرام اور عدالتی لوگو ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نیلی بتیاں، بیکنز، فلیشرز، مہریں اور غیر مجاز اسٹیکرز ہٹانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق سرکاری عہدہ ظاہر کرنے والی علامات اور جعلی نمبر پلیٹس کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ احکامات پر عمل نہ کرنے والی گاڑیوں کا عدالتوں میں داخلہ بند کردیا جائے گا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ نجی گاڑیوں سے غیر قانونی اشیاء ہٹانے کے لیے سات روز کی مہلت دی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل