Friday, October 30, 2026
 

جعلی امریکی ڈاک ٹکٹوں کی فروخت میں 35 ارب کے فراڈ کے مقدمے میں ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

 



جعلی امریکی ڈاک ٹکٹوں کی آن لائن فروخت میں 35 ارب روپے کے مبینہ فراڈ کے مقدمے میں این سی سی آئی اے  نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم فہیم اکرم اور نعیم کو  عدالت میں پیش کردیا۔ ضلع کچہری لاہور نے  ملزم فہیم اکرم اور نعیم کا  مزید چار روز کا  جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی گی۔ عدالت نے ملزمان کو دوبارہ 3 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا، عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا۔ این سی سی سی ائی اے  نے کہا کہ ملزمان اگست 2023 سے لیبلز بینک کے نام سے ویب سائٹ چلا رہے تھے، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نے 5 ملین سے زائد جعلی امریکی ڈاک ٹکٹ فروخت کیے گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل