Loading
گلشن حدید میں جیبیں کاٹنے والا کم عمر بچوں کا گروہ پکڑا گیا، ملزمان سگے بھائی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے گلشن حدید فیز 2 باب رحمت مسجد کے قریب شہریوں کی جیبیں کاٹنے والا کم عمر بچوں پر مشتمل جیب کتروں کا گروہ پکڑا گیا، دونوں کم عمر ملزمان جمعہ کی نماز کے بعد شہریوں کی جیبیں کاٹنے میں مصروف تھے۔
ملزمان نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بنایا، ایک ملزم شہری کی جیب سے رقم نکالنے کی کوشش کررہا تھا شہری کو جیب میں ہاتھ ڈالنے کا احساس ہوا تو اس نے ملزم کو موقع پر ہی پکڑ لیا، شہری کی جانب سے پکڑے جانے پردوسرے ملزم کی واردات بھی بے نقاب ہوگئی اور شہریوں نے دونوں کو پکڑ لیا۔
ملزمان کی شناخت حسنین اور سلمان کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان سگے بھائی ہیں جنہیں شہریوں نے اسٹیل ٹاؤں پولیس کے حوالے کردیا۔
گرفتار ملزم نے گزشتہ جمعہ کو بھی مسجد کے باہر ایک شہری کی جیب کاٹی تھی اور شہری کا قیمتی موبائل فون لے کر فرار ہوگئے تھے، ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی تھی جس میں کم عمرملزمان کو شہری کی جیب کاٹنے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ متاثرہ شہری نے اسٹیل ٹاؤن تھانے میں واردات سے متعلق درخواست بھی جمع کرائی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل