Loading
راولپنڈی کی عدالت نے غیرت نام پر تہرے قتل کیس کا بڑا فیصلہ سناتے ہوئے پانچ ملزمان کو پھناسی کی سزا سنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت کی جج افشاں اعجاز نے غیرت کے نام پر تہرے قتل کیس میں 5 ملزم کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سناتے ہوئے موت تک پھانسی پر لٹکانے کا حکم دے دیا۔
ملزمان کاشف،احسن،آصف، اسماعیل اور یاسر کو سزا کے علاوہ 2 دو لاکھ روپے ہرجانہ، گھر میں داخل ہونے کے جرم میں پانچوں کو 5 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالت نے قتل سازش کے جرم میں 2 دو سال قید جبکہ پانچ، پانچ ہزار روپے جرمانہ جبکہ پانچوں ملزمان کو مجموعی پھانسی، 10 لاکھ روپے ہرجانے، 35سال قید اور 1لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
پولیس کے مطابق جولائی 2023 تھانہ کلرسیداں کے علاقہ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو شہریوں کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جس کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل