Loading
قومی اسمبلی اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا، وزارت صحت نے ایچ ائی وی ایڈز سے متاثرہ بچوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی، جنوری 2025 سے جون 2026 کے دوران ایچ آئی وی سے متاثرہ 3900 بچوں کو رجسٹرڈ کیا گیا۔
ایچ ائی وی سے متاثرہ رجسٹرڈ بچوں میں سندھ سر فہرست رہا جب کہ سندھ میں ایک 1915 پنجاب میں1765 بچے ایچ ائی وی سے متاثر ہوئے۔
خیبر پختون خواہ میں 139 بلوچستان میں 46 بچوں کا ایچ ائی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا، اسلام اباد میں 30 ازاد کشمیر میں 4گلگت بلتستان میں ایک بچہ ایچ ائی وی سے متاثر پایا گیا۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایچ ائی وی ایڈز کے سالانہ کیسز کا تخمینہ 16 ہزار سے بڑھ کر 48 ہزار ہو گئی، ایچ ائی وی سکریننگ ٹیسٹنگ میں 2020 کے 37944 کے برعکس 2025 میں تین لاکھ 74 ہزار سے زائد ہوگئی۔
شازیہ مری نے کہا کہ کل وزیر دفاع نے جوش خطابت میں خواتین کے بارے میں نامناسب بات کی جس کی مذمت کرتے ہیں، یہ ریمارکس بہت نامناسب تھے، حکومت یا اپوزیشن کی جانب سے خواتین کے خلاف نامناسب بات کی جائے تو اس کی مذمت کریں گے
شاہدہ بیگم نے کہا کہ سب خواتین چاہے حکومتی ہوں یا اپوزیشن کی قابل احترام ہیں، ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان میں 4 لاکھ 17 ہزار سے زائد ایچ آئی وی افراد ہیں، مجھے یہ بتا ایچ ائی وی ایٹ سے متاثرہ 92ہزار 148 افراد رجسٹرڈ ہیں، افراد اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی پر ہیں۔
ایچ ای سی ترمیمی بل 2026قومی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا، این ایف سی ادارہ برائے انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان ترمیم بل 2026قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی ترمیمی بل 2026قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا، قومی رحمت اللعالمین وخاتم النبیین اتھارٹی ترمیمی بل 2026قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا۔
قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل