Loading
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوئی جب کہ روپے کی بے قدری حکومت کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا گئی۔
وزارت آبی وسائل نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں، دیا میر بھاشا ڈیم کے پی سی ون کی لاگت میں642ارب کا اضافہ ہوا۔
دیامر بھاشا ڈیم پی سی ون 479ارب سے 1121 ارب تک جا پہنچا، غیر ملکی کرنسی کے تبادلے کی شرح میں تبدیلی سے پی سی ون کی رقم بڑھ گئی، نیا پی سی ون وزارت آبی وسائل میں جمع کروایا گیا ہے۔
داسو ہائیڈرو پاور کی پروجیکٹ کاسٹ 486 ارب سے بڑھ کر ایک ہزار 740 ارب تک جا پہنچی، داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں260فیصد اضافہ ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل