Loading
وزیراعظم شہباز شریف دسمبر میں بڑے تجارتی وفد کے ہمراہ روس کا دورہ کریں گے، جس کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ روس کی تیاری پر اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف دسمبر کے پہلے ہفتے میں روس کا سرکاری دورہ کریں گے اور ان کے ہمراہ بڑا تجارتی وفد بھی ماسکو جائے گا۔
وزیراعظم ماسکو میں مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات بھی کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل