Saturday, October 31, 2026
 

مظفرگڑھ: جنسی زیادتی میں ناکامی پر 25 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والا ملزم ایک ماہ میں رہا ہوگیا

 



پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں شاہ جمال کے علاقے مانکا بھٹہ میں 25 سالہ زویا کو مبینہ طور پر زیادتی میں ناکامی پر قتل کرنے والا ملزم ایک ماہ میں رہا ہوگیا۔ مقتولہ کے شوہر صابر کھوکھر کے مطابق زمیندار نے ایک ماہ قبل اپنے ڈیرے پر فائرنگ کرکے زویا کو قتل کیا تھا۔ مقتولہ کے شوہر اور ورثا کے باوجود پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کی ناقص تفتیش اور مقدمے میں پولیس کی مدعیت کے باعث مبینہ قاتل ایک ماہ میں رہا ہوگیا۔ ورثا نے پولیس پر بھاری رشوت لینے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ ان کے مطابق رہائی کے بعد مبینہ ملزم کا گل پاشی اور درجنوں گاڑیوں کے جلوس کے ساتھ علاقے میں استقبال کیا گیا، جس پر ورثا نے احتجاج کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل