Saturday, October 31, 2026
 

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 



مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لے لیا جب کہ ان کی بے جا تنقید  کو مسترد کر دیا۔ ثمر ہارون بلور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کی پارٹی کی  طرف سے عجیب و غریب قسم کی باتیں ہو رہی ہیں، مولانا فضل الرحمان  میں غصہ ، ڈر ، دکھ اور جھنجھلاہٹ پائی جا رہی ہے، مولانا  فضل الرحمان میں غصہ اس بات کا کہ ان کے جو قریبی ساتھیوں کے بارے میں کرپشن  کی باتیں ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خیبرپختونخوا میں جہاں بھی کوئی بے ضابطگی نظر آئے اس کو بے نقاب کریں گے اور قوم کا لوٹا پیسہ واپس لائیں گے مولانا فضل الرحمان کا غصہ اسی بات کا ہے کہ پی ڈی ایم دور میں ان کے قریبی لوگوں کے نام کرپشن سے جڑ رہےہیں، مولانا فضل الرحمان  کو دکھ  اس بات کا ہے کہ وہ چاہتے تھے کہ خیبرپختونخوا کی نئی انتظامیہ میں سیٹیں ملیں مگر وہ نہیں ملیں۔ ثمر ہارون بلور نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں نئی انتظامیہ میں مولانا فضل الرحمان کی سیٹوں کی خواہش کا محسن نقوی اور خواجہ آصف نے بھی ذکر کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کوجھنجھلاہٹ اس لیے ہے کہ آج کل ان کے ساتھ کوئی رابطے نہیں کر رہا یا ان سے کوئی مشورے نہیں لے رہا،  مولانا فضل الرحمان خود کو اہمیت دینے کیلئے کبھی  کوئی اور کبھی کوئی بات کر دیتے ہیں، امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہوش کے ناخن لیں گے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا  نے کہا کہ لیکن حکومت کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،حکومت کے ہاتھ اور بھی بہت کچھ لگ سکتا ہے اور لگا ہوا ہے، لیکن اگر کسی ماحول کو ہم خراب نہیں کرنا چاہ رہے تو اس کو کمزوری کے طور پر نہ لیا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل