Loading
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک کرنا حکومت کا ہدف ہے، زیرو انکروچمنٹ پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بااثر شخصیت کو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، جس کے دوران اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور گرین بیلٹس پر قائم سکیورٹی کیبنز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ تجاوزات کے خاتمے کے لیے کسی دباؤ یا اثرورسوخ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے پشاور میں عوامی راستوں، پارکوں اور سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مذہب یا سیاست کے نام پر عوامی مقامات پر قبضے کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل