Saturday, October 31, 2026
 

کراچی؛ قابل اعتراض ویڈیوز، دھمکی آمیز پیغامات سے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

 



نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) نے قابل اعتراض ویڈیوز اور دھمکی آمیز پیغامات کے ذریعے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق کارروائی کے دوران آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم فرمان علی کو گرفتار کرلیا، ملزم پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ایک خاتون کو قابل اعتراض ویڈیوز، واٹس ایپ پیغامات اور دھمکی آمیز وائس میسجز بھیج کر ہراساں اور بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔ این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 118/2026 درج کرلیا ہے، جس میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کی دفعات 20، 21 اور 24 شامل کی گئی ہیں۔ بیان میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزم جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ این سی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ خواتین کو سائبر ہراسانی اور بلیک میلنگ سے تحفظ فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے، ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل