Saturday, October 31, 2026
 

ڈبلیو ڈبلیو ای کے زخمی لیجنڈ نے اپنی صحت سے متعلق تفصیلات بتا دیں

 



ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلنگ لیجنڈ رِک فلیئر نے گرنے کے باعث زخمی ہونے کے بعد اپنی متاثرہ آنکھ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 77 سالہ ریسلنگ اسٹار کو اس حادثے کے بعد مزید سرجری کروانا پڑے گی۔ ریسلنگ کی دنیا میں نیچر بوائے کے نام سے مشہور لیجنڈ امریکی ریاست فلوریڈا میں یو ایس ایف ہیلتھ کے عملے کے ساتھ تصویر بنوا کر سوشل میڈیا پر اپنی طبیعت کے حوالے سے تازہ صورت حال بتائی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ایک اور سرجری اور ممکنہ طور پر جلد کی پیوندکاری کے بعد وہ دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں گے۔ رِک فلیئر نے یو ایس ایف ہیلتھ آئی انسٹی ٹیوٹ کے عملے کا بھی شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ ریسلنگ کی دنیا کے اس لیجنڈ کو گزشتہ جمعے امریکی شہر ٹمپا، فلوریڈا میں واگاماما کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر گرنے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل